Saturday, August 22, 2015

Our message


اسلامک ماڈل ہائیرسکینڈری اسکول تعلیمی میدان میں کبھی پیچھے نہیں رہا۔

ہمارا مقصد اپنے اسٹوڈینٹس کی قابلیت کو اجاگر کر کے انہیں ایسی تعلیم سے روشناس کرانا ہے 

۔جس سے وہ اس دور میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔اس وقت شہر میں بیشتر

 تعلیمی ادارے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن اﷲ کے فضل و کرم سے اسلامک ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول تجربے اور محنت کے لحاظ سے

 ان سب سے آگے ہے۔جہاں اسلامک ماڈل ہائیر سکینڈر ی اسکول کے حصے میں بہت سے اعزازات آئے ہیں وہاں ایک اعزاز یہ بھی رہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے 

دور میں ہم باقی تمام فرنچائزی سکولز کی نسبت بہت کم فیس

 میں کافی سہولیات دے رہے ہیں۔ہمارا مقصد بزنس نہیں بلکہ تعلیم

 برائے خدمت خلق ہے۔ہم بچوں کی تعلیم پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور اس لیے ہم نے بچوں کے لیے معیاری سلیبس کا انتخاب کیا ہے اور اس سلیبسکے

 تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارے پاس کوالیفائیڈ اسٹاف موجود ہے۔

آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح بھی بچوں کے لیے 

بہت ضروری ہے اسی لیے ہمارا ادارہ ہر سال اسٹوڈنٹس کے لیے ایک تفریحی ٹرپ کا اہتمام کرتا ہے تا کہ اس سے بچوں کی ذہنی نشونما ہو۔

 اور اسی طرح ہمارا ادارہ سپورٹس اور مختلف فنکشنز کا اہتمام کرتا ہے تاکہ بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔

اور اس کے علاوہ ہمارے ادارے میں چھوٹے بچوں کے لیے چالیس مرلے کا الگ پورشن بنایا گیا ہے۔جس میں کلاسز کشادہ اور ہوا دار ہیں

۔بچوں کی تفریح کے لیے جھولے ،چڑیاگھر ہیں۔ہر کلاس میں یوپی ایسکی سہولت موجود ہے۔اس کے علاوہ الیکٹرک واٹر کولر اور جنریٹر کی سہولت موجود ہے

۔معیاری مگر سستی تعلیم سب کے لیے۔


No comments:

Post a Comment